Skip to main content

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِۚ

Then when
فَلَمَّآ
پھر جب
both of them had submitted
أَسْلَمَا
وہ دونوں مطیع ہوگئے
and he put him down
وَتَلَّهُۥ
اور گرادیا اس کو
upon his forehead
لِلْجَبِينِ
پیشانی کے بل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا

English Sahih:

And when they had both submitted and he put him down upon his forehead,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ

احمد علی Ahmed Ali

پس جب دونوں نے قبول کر لیا اور اس نے پیشانی کے بل ڈال دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس کو (بیٹے کو) پیشانی (١) کے بل گرا دیا۔

١٠٣۔١ ہر انسان کے منہ (چہرے) پر دو جبین (دائیں اور بائیں) ہوتی ہیں اور درمیان میں پیشانی اس لئے لِلْجَبِیْنِ کا صحیح ترجمہ (کروٹ پر) ہے یعنی اس طرح کروٹ پر لٹا لیا، جس طرح جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کروٹ پر لٹا یا جاتا ہے، مشہور ہے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے وصیت کی کہ انہیں اس طرح لٹایا جائے کہ چہرہ سامنے نہ رہے جس سے پیار اور شفقت کا جذبہ امر الٰہی پر غالب آنے کا امکان نہ رہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی کے بل گرا دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب دونوں (باپ بیٹے) نے سرِ تسلیم خم کر دیا اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب دونوں (رضائے الٰہی کے سامنے) جھک گئے (یعنی دونوں نے مولا کے حکم کو تسلیم کرلیا) اور ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا (اگلا منظر بیان نہیں فرمایا)،