Skip to main content

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِيْنَۗ

Has He chosen
أَصْطَفَى
کیا اس نے چن لیا
[the] daughters
ٱلْبَنَاتِ
بیٹیوں کو
over
عَلَى
پر
sons?
ٱلْبَنِينَ
بیٹوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

English Sahih:

Has He chosen daughters over sons?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،

احمد علی Ahmed Ali

کیا اس نے بیٹیوں کو بیٹوں سے زیادہ پسند کیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا اللہ تعالٰی نے اپنے لئے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی (١)۔

١٥٣۔١ جب کہ یہ خود اپنے لئے بیٹیاں نہیں، بیٹے پسند کرتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا اللہ نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو ترجیح دی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا اس نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو پسند فرمایا ہے (کفّارِ مکّہ کی ذہنیت کی زبان میں انہی کے عقیدے کا ردّ کیا جا رہا ہے)،