وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے
English Sahih:
And praise to Allah, Lord of the worlds.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،
احمد علی Ahmed Ali
اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے (١)
١٨٢۔١ یہ بندوں کو سمجھایا جارہا ہے کہ اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، پیغمبر بھیجے، کتابیں نازل کیں اور پیغمبروں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچایا، اس لئے تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ بعض کہتے ہیں کہ کافروں کو ہلاک کرکے اہل ایمان اور پیغمبروں کو بچایا، اس پر شکر الٰہی کرو۔ حمد کے معنی ہیں بہ قصد تعظیم ثناء جمیل، ذکر خیر اور عظمت شان بیان کرنا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ہر طرح کی تعریف ہے اس اللہ کیلئے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے،