(انہیں گمراہ کرنے والے پیشوا) کہیں گے: بلکہ تم خود ہی ایمان لانے والے نہ تھے،
English Sahih:
They [i.e., the oppressors] will say, "Rather, you [yourselves] were not believers,
1 Abul A'ala Maududi
وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے
2 Ahmed Raza Khan
جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے
3 Ahmed Ali
کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے
4 Ahsanul Bayan
وہ جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایماندار نہ تھے (١)
٢٩۔١ لیڈر کہیں گے کہ ایمان تم اپنی مرضی سے نہیں لائے اور آج ذمہ دار ہمیں ٹھہرا رہے ہو؟
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
6 Muhammad Junagarhi
وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان نہیں لائے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے
9 Tafsir Jalalayn
وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالُوا﴾ سردار ان کو جواب دیں گے : ﴿بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ﴾ ” بلکہ تم خود ایمان والے نہیں تھے۔“ جس طرح ہم مشرک تھے اسی طرح تم بھی شرک کرتے رہے۔ تمہیں ہم پر کون سی فضیلت حاصل ہے جو ہمیں ملامت کرنے کی موجب ہو۔
11 Mufti Taqi Usmani
woh kahen gay kay : nahi , balkay tum khud emaan laney walay nahi thay .