سو ہم نے تمہیں گمراہ کر دیا بے شک ہم خود گمراہ تھے،
English Sahih:
And we led you to deviation; indeed, we were deviators."
1 Abul A'ala Maududi
سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"
2 Ahmed Raza Khan
تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،
3 Ahmed Ali
پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے
4 Ahsanul Bayan
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا ہم خود گمراہ ہی تھے۔ (١)
٣٢۔١ یعنی جس بات کی پہلے انہیں نفی کی، کہ ہمارا تم پر کونسا زور تھا کہ تمہیں گمراہ کرتے۔ اب اس کا یہاں اعتراف ہے کہ ہاں واقعی ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ لیکن یہ اعتراف اس تنبیہ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اس ضمن میں مورد طعن مت بناؤ، اس لئے کہ ہم خود بھی گمراہ ہی تھے، ہم نے تمہیں بھی اپنے جیسا ہی بنانا چاہا اور تم نے آسانی سے ہماری راہ اپنا لی۔ جس طرح شیطان بھی اس روز کہے گا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
6 Muhammad Junagarhi
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا (کیونکہ) ہم خود بھی گمراہ تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے
9 Tafsir Jalalayn
ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
10 Tafsir as-Saadi
بنا بریں ﴿ فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ﴾ ” پس ہم نے تم کو گمراہ کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے۔“ یعنی ہم نے تمہیں اس راستے کی طرف بلایا جس پر ہم گامزن تھے، یعنی گمراہی کے راستے کی طرف، تم نے ہماری آواز پر لبیک کہی، اس لئے تم ہمیں ملامت کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنے آپ کو ملامت کرو۔