Skip to main content

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِيْهِمْ مُّنْذِرِيْنَ

And verily
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
We sent
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
among them
فِيهِم
ان میں
warners
مُّنذِرِينَ
ڈرانے والوں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

English Sahih:

And We had already sent among them warners.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے

احمد علی Ahmed Ali

اور البتہ ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے (١)

٧٢۔١ یعنی ان سے پہلے لوگوں میں۔ انہوں نے حق کا پیغام پہنچایا اور عدم قبول کی صورت میں انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہیں تباہ کر دیا گیا، جیسا کہ اگلی آیت میں ان کے عبرت ناک انجام کی طرف اشارہ فرمایا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ان میں ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبر علیھ السّلام بھیجے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یقیناً ہم نے ان میں بھی ڈر سنانے والے بھیجے،