اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے بچا لیا،
English Sahih:
And We saved him and his family from the great affliction.
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا
2 Ahmed Raza Khan
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،
3 Ahmed Ali
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
4 Ahsanul Bayan
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو (١) اس زبردست مصیبت سے بچا لیا۔
٧٦۔١ حضرت نوح پر ایمان لانے والے، جن میں ان کے گھر کے افراد بھی ہیں جو مومن تھے بعض مفسرین نے ان کی تعداد ٨٠ بتلائی ہے۔ اس میں آپ کی بیوی اور ایک لڑکا شامل نہیں، جو مومن نہیں تھے، وہ بھی طوفان میں غرق ہوگئے۔ کرب عظیم (زبردست مصیبت) سے مراد وہی سیلاب عظیم ہے جس میں یہ قوم غرق ہوئی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
6 Muhammad Junagarhi
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو سخت تکلیف سے نجات دی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aur hum ney unhen aur unn kay ghar walon ko baray karb say nijat di ,