Skip to main content

بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِىْ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ

Nay
بَلِ
بلکہ
those who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
disbelieve
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
(are) in
فِى
ہیں
self-glory
عِزَّةٍ
غلبے میں
and opposition
وَشِقَاقٍ
اور مخالفت میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں

English Sahih:

But those who disbelieve are in pride and dissension.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ جو لوگ منکر ہیں وہ محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بلکہ کفار غرور و مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں (١)۔

٢۔١ یعنی یہ قرآن تو یقینا شک سے پاک اور ان کے لئے نصیحت ہے جو اس سے عبرت حاصل کریں البتہ ان کافروں کو اس سے فائدہ اس لئے نہیں پہنچ رہا ہے ان کے دماغوں میں استکبار اور غرور ہے اور دلوں میں مخالفت و عناد۔ عزت کے معنی ہوتے ہیں۔ حق کے مقابلے میں اکڑنا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ(ص) کی (نبوت برحق ہے) بلکہ وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ تکبر اور مخالفت میں مبتلا ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

حقیقت یہ ہے کہ یہ کفاّر غرور اور اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بلکہ کافر لوگ (ناحق) حمیّت و تکبّر میں اور (ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) مخالفت و عداوت میں (مبتلا) ہیں،