اور آپ اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل (علیھم السلام) کا (بھی) ذکر کیجئے، اور وہ سارے کے سارے چنے ہوئے لوگوں میں سے تھے،
English Sahih:
And remember Ishmael, Elisha and Dhul-Kifl, and all are among the outstanding.
1 Abul A'ala Maududi
اور اسماعیلؑ اور الیسع اور ذوالکفلؑ کا ذکر کرو، یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
2 Ahmed Raza Khan
اور یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو اورسب اچھے ہیں،
3 Ahmed Ali
اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو بھی یاد کر اور یہ سب نیک لوگو ں میں سے تھے
4 Ahsanul Bayan
اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے، یہ سب بہترین لوگ (١) تھے۔
٤٨۔١ یسع علیہ السلام کہتے ہیں، حضرت الیاس علیہ السلام کے جانشین تھے، ال تعریف کے لئے ہے اور عجمی نام ہے ذوالکفل کے لئے دیکھئے (وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِدْرِيْسَ وَذَا الْكِفْلِ ۭ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيْنَ) 21۔ الانبیاء;85) کا حاشیہ۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
6 Muhammad Junagarhi
اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے۔ یہ سب بہترین لوگ تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اسماعیل(ع)، الیسع(ع) اور ذوالکفل(ع) کو یاد کرو یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اسماعیل علیھ السّلاماور الیسع علیھ السّلام اور ذوالکفل علیھ السّلام کو بھی یاد کیجئے اور یہ سب نیک بندے تھے
9 Tafsir Jalalayn
اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو اور وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
10 Tafsir as-Saadi
یعنی ان انبیائے کرام کو احسن طریقے سے یاد کیجیے اور بہترین طریقے سے ان کی مدح و ثنا کیجیے، کیونکہ یہ سب بہترین لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مخلوق میں سے چن لیا، ان کو کامل ترین احوال، بہترین اعمال و اخلاق، قابل تعریف اوصاف اور درست خصائل کا حامل بنایا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur Ismail aur Al-Yasaa aur zulkifil ko yaad kero . aur yeh sabb behtareen logon mein say thay .