Indeed, this is Our provision; for it there is no depletion.
1 Abul A'ala Maududi
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں
2 Ahmed Raza Khan
بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا
3 Ahmed Ali
بے شک یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
4 Ahsanul Bayan
بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں (١)
٥٤۔١ رزق، بمعنی عطیہ ہے اور ھٰذَا سے ہر قسم کی مذکور نعمتیں اور وہ اکرام و اعزاز مراد ہے جن سے اہل جنت بہرہ یاب ہوں گے۔ نفاد کے معنی خاتمے کے ہیں یہ نعمتیں بھی غیر فانی ہوں گی اور اعزاز و اکرام بھی دائمی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
6 Muhammad Junagarhi
بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ ہمارا (خاص) رزق ہے جو ختم ہونے والا نہیں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ ہمارا رزق ہے جو ختم ہونے والا نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ إِنَّ هَـٰذَا لَرِزْقُنَا ﴾ ” یقیناً یہ ہمارا رزق ہے۔‘‘ جو ہم نے اہل جنت کو عطا کیا ہے۔ ﴿مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ ﴾ یہ رزق کبھی منقطع نہ ہوگا بلکہ وہ دائمی ہوگا اور ہر آن اس میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ یہ سب کچھ رب کریم کے لیے کوئی بڑا کام نہیں جو رؤف و رحیم، محسن و جواد، واسع و غنی، قابل تعریف، لطف عظیم کا حامل، نہایت مہربان بادشاہ، با اختیار، جلیل القدر، جمیل الشان، احسان کرنے والا، بے پناہ فضل اور متواتر کرم کا مالک ہے۔ وہ ایسی ہستی ہے جس کی نعمتوں کی شمار کیا جاسکتا ہے نہ اس کے کسی احسان کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
beyshak yeh humari ata hai jo kabhi khatam honey wali nahi .