سوائے ابلیس کے، اس نے (شانِ نبوّت کے سامنے) تکبّر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا،
English Sahih:
Except Iblees; he was arrogant and became among the disbelievers.
1 Abul A'ala Maududi
مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا
2 Ahmed Raza Khan
مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں
3 Ahmed Ali
مگر ابلیس نے نہ کیا تکبر کیا اور کافروں میں سے ہو گیا
4 Ahsanul Bayan
مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا (١) اور وہ تھا کافروں میں سے (٢)
٧٤۔١ اگر ابلیس کو صفات ملائکہ سے متصف مانا جائے تو یہ استثنا متصل ہوگا یعنی ابلیس اس حکم سجدہ میں داخل ہوگا بصورت دیگر یہ استثنا منقطع ہے یعنی وہ اس حکم میں داخل نہیں تھا لیکن آسمان پر رہنے کی وجہ سے اسے بھی حکم دیا گیا۔ مگر اس نے تکبر کی وجہ سے انکار کر دیا۔ ٧٤۔٢ یعنی اللہ تعالٰی کے حکم کی مخالفت اور اس کی اطاعت سے استکبار کی وجہ سے وہ کافر ہوگیا۔ یا اللہ کے علم میں وہ کافر تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
مگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا
6 Muhammad Junagarhi
مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا اور وه تھا کافروں میں سے
7 Muhammad Hussain Najafi
سوائے ابلیس کے کہ اس نے تکبر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
علاوہ ابلیس کے کہ وہ اکڑ گیا اور کافروں میں ہوگیا
9 Tafsir Jalalayn
مگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ اسْتَكْبَرَ﴾ اس نے نہایت غرور سے اپنے رب کا حکم ٹھکرا دیا اور حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے تکبر کا اظہار کیا ﴿ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ ﴾ ” اور وہ کافروں میں سے تھا۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے علم میں ابلیس کافر تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
albatta iblees ney naa kiya , uss ney takabbur say kaam liya , aur kafiron mein shamil hogaya .