Skip to main content

اِلَّاۤ اِبْلِيْسَۗ اِسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ

Except
إِلَّآ
سوائے
Iblis;
إِبْلِيسَ
ابلیس کے
he was arrogant
ٱسْتَكْبَرَ
اس نے تکبر کیا تھا
and became
وَكَانَ
اور ہوگیا
of
مِنَ
میں سے
the disbelievers
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا

English Sahih:

Except Iblees; he was arrogant and became among the disbelievers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں

احمد علی Ahmed Ali

مگر ابلیس نے نہ کیا تکبر کیا اور کافروں میں سے ہو گیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا (١) اور وہ تھا کافروں میں سے (٢)

٧٤۔١ اگر ابلیس کو صفات ملائکہ سے متصف مانا جائے تو یہ استثنا متصل ہوگا یعنی ابلیس اس حکم سجدہ میں داخل ہوگا بصورت دیگر یہ استثنا منقطع ہے یعنی وہ اس حکم میں داخل نہیں تھا لیکن آسمان پر رہنے کی وجہ سے اسے بھی حکم دیا گیا۔ مگر اس نے تکبر کی وجہ سے انکار کر دیا۔
٧٤۔٢ یعنی اللہ تعالٰی کے حکم کی مخالفت اور اس کی اطاعت سے استکبار کی وجہ سے وہ کافر ہوگیا۔ یا اللہ کے علم میں وہ کافر تھا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا اور وه تھا کافروں میں سے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

سوائے ابلیس کے کہ اس نے تکبر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

علاوہ ابلیس کے کہ وہ اکڑ گیا اور کافروں میں ہوگیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سوائے ابلیس کے، اس نے (شانِ نبوّت کے سامنے) تکبّر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا،