Skip to main content

قَالَ اَنَاۡ خَيْرٌ مِّنْهُ ۗ خَلَقْتَنِىْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَهٗ مِنْ طِيْنٍ

He said
قَالَ
اس نے کہا
"I am
أَنَا۠
میں
better
خَيْرٌ
بہتر ہوں
than him
مِّنْهُۖ
اس سے
You created me
خَلَقْتَنِى
پیدا کیا تو نے مجھ کو
from
مِن
سے
fire
نَّارٍ
آگ سے
and You created him
وَخَلَقْتَهُۥ
اور پیدا کیا تو نے اس کو
from
مِن
سے
clay"
طِينٍ
مٹی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"

English Sahih:

He said, "I am better than him. You created me from fire and created him from clay."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بولا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا،

احمد علی Ahmed Ali

اس نے عرض کی میں اس سے بہتر ہوں مجھے تو نے آگ سے بنایااور اسے مٹی سے بنایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے (١)

٧٦۔١ یعنی شیطان نے یہ سمجھا کہ آگ کا عنصر مٹی کے عنصر سے بہتر ہے۔ حالانکہ یہ سب جواہر (ہم جنس یا قریب قریب ایک ہی درجے میں) ہیں۔ اس میں سے کسی کو دوسرے پر شرف کسی عارض(خارجی سبب) ہی کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے اور یہ عارض، آگ کے مقابلے میں، مٹی کے حصے میں آیا، کہ اللہ نے اسی سے آدم علیہ السلام کو اپنے ہاتھوں سے بنایا۔ پھر اس میں اپنی روح پھونکی اس لحاظ سے مٹی ہی کو آگ کے مقابلے میں شرف و عظمت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں آگ کا کام جلا کر خاکستر کر دینا، جب کہ مٹی اس کے برعکس انواع و اقسام کی پیداوار کا مأخذ ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بولا کہ میں اس سے بہتر ہوں (کہ) تو نے مجھ کو کو آگ سے پیدا کیا اور اِسے مٹی سے بنایا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس نے کہا میں اس (آدم(ع)) سے بہتر ہوں (کیونکہ) تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس نے کہا کہ میں ان سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور انہیں خاک سے پیدا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس نے (نبی کے ساتھ اپنا موازنہ کرتے ہوئے) کہا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا ہے اور تو نے اِسے مٹی سے بنایا ہے،