اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ
Not
إِنْ
نہیں ہے
it (is)
هُوَ
وہ
except
إِلَّا
مگر
a Reminder
ذِكْرٌ
ایک نصیحت
to the worlds
لِّلْعَٰلَمِينَ
جہان والوں کے لئے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے
English Sahih:
It is but a reminder to the worlds.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے،
احمد علی Ahmed Ali
یہ قرآن تو تمام جہان کے لیے نصیحت ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ تمام جہان والوں کے لئے سرا سر نصیحت (و عبرت) ہے (١)۔
٨٧۔١ یعنی یہ قرآن، وحی یا وہ دعوت، جو میں پیش کر رہا ہوں، دنیا بھر کے انسانوں اور جنات کے لئے نصیحت ہے۔ بشرطیکہ کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنے کا قصد کرے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
یہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ تو تمام جہان والوں کے لئے سراسر نصیحت (وعبرت) ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ (قرآن) نہیں ہے مگر سب جہانوں کیلئے نصیحت۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ قرآن تو عالمین کے لئے ایک نصیحت ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یہ (قرآن) تو سارے جہان والوں کے لئے نصیحت ہی ہے،