Skip to main content

يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيْهِمْ ۗ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْـطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا

He promises them
يَعِدُهُمْ
وہ وعدہ کرتا ہے ان سے
and arouses desires in them
وَيُمَنِّيهِمْۖ
اور امیدیں دلاتا ہے ان کو
and not
وَمَا
اور نہیں
promises them
يَعِدُهُمُ
وعدہ کرتا ان سے
the Shaitaan -
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان
except
إِلَّا
مگر
deception
غُرُورًا
دھوکے کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ اِن لوگوں سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں

English Sahih:

He [i.e., Satan] promises them and arouses desire in them. But Satan does not promise them except delusion.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ اِن لوگوں سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

شیطان انہیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے

احمد علی Ahmed Ali

شیطان ان سے وعدے کرتا ہےاور انہیں امیدیں دلاتا ہے اور شیطان ان سے صرف جھوٹے وعدے کرتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ ان سے زبانی وعدے کرتا رہے گا، اور سبز باغ دکھاتا رہے گا (مگر یاد رکھو!) شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وہ سراسر فریب کاریاں ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ ان کو وعدے دیتا رہا اور امیدیں دلاتا ہے اور جو کچھ شیطان انہیں وعدے دیتا ہے جو دھوکا ہی دھوکا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه ان سے زبانی وعدے کرتا رہے گا، اور سبز باغ دکھاتا رہے گا، (مگر یاد رکھو!) شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وه سراسر فریب کاریاں ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انہیں (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہے۔ اور ان سے شیطان وعدہ نہیں کرتا مگر فریب کے طور پر۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

شیطان ان سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے اور وہ جو بھی وعدہ کرتاہے وہ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

شیطان انہیں (غلط) وعدے دیتا ہے اور انہیں (جھوٹی) اُمیدیں دلاتا ہے اور شیطان فریب کے سوا ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا،