Skip to main content

اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَى النِّسَاۤءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ وَّبِمَاۤ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ ۗ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ ۗ وَالّٰتِىْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَاهْجُرُوْهُنَّ فِى الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوْهُنَّ ۚ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْهِنَّ سَبِيْلًا ۗاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْرًا

al-rijālu
ٱلرِّجَالُ
[The] men
مرد
qawwāmūna
قَوَّٰمُونَ
(are) protectors
قوام ہیں
ʿalā
عَلَى
of
پر
l-nisāi
ٱلنِّسَآءِ
the women
عورتوں
bimā
بِمَا
because
اور اس کے جو
faḍḍala
فَضَّلَ
(has) bestowed
فضیلت دی
l-lahu
ٱللَّهُ
Allah
اللہ نے
baʿḍahum
بَعْضَهُمْ
some of them
ان میں سے بعض کو
ʿalā
عَلَىٰ
over
اوپر
baʿḍin
بَعْضٍ
others
بعض کے
wabimā
وَبِمَآ
and because
اوراس کے جو
anfaqū
أَنفَقُوا۟
they spend
انہوں نے خرچ کیا
min
مِنْ
from
میں سے
amwālihim
أَمْوَٰلِهِمْۚ
their wealth
اپنے مالوں
fal-ṣāliḥātu
فَٱلصَّٰلِحَٰتُ
So the righteous women
پس نیک عورتیں (وہ ہیں)
qānitātun
قَٰنِتَٰتٌ
(are) obedient
جو فرماں بردار ہیں
ḥāfiẓātun
حَٰفِظَٰتٌ
guarding
جو حفاظت کرنے والیاں
lil'ghaybi
لِّلْغَيْبِ
in the unseen
غیب کے لیئے
bimā
بِمَا
that which
ساتھ اس کے
ḥafiẓa
حَفِظَ
(orders) them to guard
جو حفاظت کی
l-lahu
ٱللَّهُۚ
(by) Allah
اللہ نے
wa-allātī
وَٱلَّٰتِى
And those (from) whom
اور وہ عورتیں
takhāfūna
تَخَافُونَ
you fear
تم ڈرتے ہو
nushūzahunna
نُشُوزَهُنَّ
their ill-conduct
انکی سرکشی سے
faʿiẓūhunna
فَعِظُوهُنَّ
then advise them
پس نصیحت کرو
wa-uh'jurūhunna
وَٱهْجُرُوهُنَّ
and forsake them
اور چھوڑ دو ان کو۔ اور علیحدہ کر دو ان کو
فِى
in
میں
l-maḍājiʿi
ٱلْمَضَاجِعِ
the bed
بستروں میں
wa-iḍ'ribūhunna
وَٱضْرِبُوهُنَّۖ
and set forth to them/ strike them
اور مارو انکو
fa-in
فَإِنْ
Then if
پھر اگر
aṭaʿnakum
أَطَعْنَكُمْ
they obey you
وہ اطاعت کریں
falā
فَلَا
then (do) not
تو نہ
tabghū
تَبْغُوا۟
seek
تم تلاش کرو
ʿalayhinna
عَلَيْهِنَّ
against them
ان پر
sabīlan
سَبِيلًاۗ
a way
کوئی راستہ
inna
إِنَّ
Indeed
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ
kāna
كَانَ
is
ہے
ʿaliyyan
عَلِيًّا
Most High
بلند
kabīran
كَبِيرًا
Most Great
بہت بڑا

طاہر القادری:

مرد عورتوں پر محافظ و منتظِم ہیں اس لئے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے (بھی) کہ مرد (ان پر) اپنے مال خرچ کرتے ہیں، پس نیک بیویاں اطاعت شعار ہوتی ہیں شوہروں کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت کے ساتھ (اپنی عزت کی) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں، اور تمہیں جن عورتوں کی نافرمانی و سرکشی کا اندیشہ ہو تو انہیں نصیحت کرو اور (اگر نہ سمجھیں تو) انہیں خواب گاہوں میں (خود سے) علیحدہ کر دو اور (اگر پھر بھی اصلاح پذیر نہ ہوں تو) انہیں (تادیباً ہلکا سا) مارو، پھر اگر وہ تمہاری فرمانبردار ہو جائیں تو ان پر (ظلم کا) کوئی راستہ تلاش نہ کرو، بیشک اللہ سب سے بلند سب سے بڑا ہے،

English Sahih:

Men are in charge of women by [right of] what Allah has given one over the other and what they spend [for maintenance] from their wealth. So righteous women are devoutly obedient, guarding in [the husband's] absence what Allah would have them guard. But those [wives] from whom you fear arrogance – [first] advise them; [then if they persist], forsake them in bed; and [finally], strike them [lightly]. But if they obey you [once more], seek no means against them. Indeed, Allah is ever Exalted and Grand.

1 Abul A'ala Maududi

مرد عورتوں پر قوام ہیں، اس بنا پر کہ اللہ نے اُن میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے، اور اس بنا پر کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں اُن کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ، خواب گاہوں میں اُن سے علیحدہ رہو اور مارو، پھر اگر تم وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو، یقین رکھو کہ اوپر اللہ موجود ہے جو بڑا اور بالا تر ہے