سو تم عنقریب (وہ باتیں) یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے،
English Sahih:
And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah. Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."
1 Abul A'ala Maududi
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اُسے یاد کرو گے اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے"
2 Ahmed Raza Khan
تو جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں، اسے یاد کرو گے اور میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں، بیشک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے
3 Ahmed Ali
پھر تم میری بات کو یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ الله کے سپرد کرتا ہوں بے شک الله بندوں کو دیکھ رہا ہے
4 Ahsanul Bayan
پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے (۱) میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں (۲) یقیناً اللہ تعالٰی بندوں کا نگران ہے۔ (۳)
٤٤۔١ عنقریب وہ وقت آئے گا جب میری باتوں کی صداقت اور جن باتوں سے روکتا تھا ان کی شناعت تم پر واضح ہو جائے گی پھر تم ندامت کا اظہار کرو گے مگر وہ وقت ایسا ہوگا کہ ندامت بھی کوئی فائدہ نہیں دے گی۔ ٤٤۔۲ یعنی اسی پر بھروسہ کرتا اور اسی سے ہر وقت استعانت کرتا ہوں اور تم سے بیزاری اور قطع تعلق کا اعلان کرتا ہوں۔ ٤٤۔۳ وہ انہیں دیکھ رہا ہے پس وہ مستحق ہدایت کو ہدایت سے نوازتا اور ضلالت کا استحقاق رکھنے والے کو ضلالت سے ہمکتار کتا ہے ان امور میں جو حکمتیں ہیں ان کو وہی خوب جانتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے
6 Muhammad Junagarhi
پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
تم عنقریب یاد کروگے جو میں (آج) کہہ رہا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک وہ (اپنے) بندوں کا خوب نگران ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر عنقریب تم اسے یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور میں تو اپنے معاملات کو پروردگار کے حوالے کررہا ہوں کہ بیشک وہ تمام بندوں کے حالات کا خوب دیکھنے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں، بیشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے
10 Tafsir as-Saadi
جب اس شخص نے ان کی خیر خواہی کی اور ان کو برے انجام سے ڈرایا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی نہ اس کی بات مانی، تو اس نے ان سے کہا : ﴿فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ﴾ ” جو کچھ میں تمہیں کہہ رہا ہوں عنقریب تم اسے یاد کرو گے۔“ یعنی تم میری اس خیر خواہی کو یاد کرو گے اور اس خیر خواہی کو قبول نہ کرنے کا انجام خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے جب تم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا اور تم اللہ تعالیٰ کے بے پایاں ثواب سے محروم کردیئے جاؤ گے۔ ﴿وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللّٰـهِ﴾ ” اور میں تو اپنا معاملہ اللہ ہی کے سپرد کرتا ہوں۔“ یعنی میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں اور اپنے تمام امور اسی پر چھوڑتا ہوں۔ میں اپنے مصالح میں اور اس ضرر کو دور کرنے میں، جو تمہاری طرف سے یا کسی اور کی طرف سے لاحق ہوسکتا ہے، اللہ پر بھروسا کرتا ہوں۔ ﴿ إِنَّ اللّٰـهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ﴾ ” یقیناً اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔“ وہ ان کے تمام احوال کو اور جس چیز کے وہ مستحق ہیں خوب جانتا ہے۔ وہ میرے حال اور میری کمزوری کو بھی جانتا ہے۔ وہ تم سے میری حفاظت کرے گا اور تمہارے شر کے مقابلے میں میرے لئے کافی ہوگا۔ تم اس کے ارادے اور اس کی مشیت کے بغیر کوئی تصرف نہیں کرسکتے۔ اگر وہ تمہیں مجھ پر مسلط کر دے تو اس میں بھی اس کی کوئی حکمت ہوگی اور یہ بھی اس کے ارادے اور مشیت سے صادر ہوگا۔
11 Mufti Taqi Usmani
gharz tum unqareeb meri yeh baaten yaad kero gay jo mein tum say keh raha hun , aur mein apna moamla Allah kay supurd kerta hun . yaqeenan Allah saray bandon ko khoob dekhney wala hai .