Skip to main content
bismillah
حمٓ
حم

ح م

تفسير
تَنزِيلُ
نازل کرنا ہے
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب کا
مِنَ
سے
ٱللَّهِ
اللہ کی طرف (سے)
ٱلْعَزِيزِ
جو زبردست ہے
ٱلْعَلِيمِ
جو علم والا ہے

اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہے

تفسير
غَافِرِ
جو بخشش فرمانے والا ہے
ٱلذَّنۢبِ
گناہوں کی
وَقَابِلِ
اور قبول کرنے والا
ٱلتَّوْبِ
توبہ کا
شَدِيدِ
سخت
ٱلْعِقَابِ
سزا دینے والا
ذِى
والا
ٱلطَّوْلِۖ
فضل (والا)
لَآ
نہیں
إِلَٰهَ
کوئی الہ برحق
إِلَّا
مگر
هُوَۖ
وہی
إِلَيْهِ
اسی کی طرف
ٱلْمَصِيرُ
لوٹنا ہے

گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے

تفسير
مَا
نہیں
يُجَٰدِلُ
جھگڑا کرتے
فِىٓ
میں
ءَايَٰتِ
آیات (میں)
ٱللَّهِ
اللہ کی
إِلَّا
مگر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
فَلَا
تو نہ
يَغْرُرْكَ
دھوکے میں ڈالے تجھ کو
تَقَلُّبُهُمْ
ان کا چلنا پھرنا
فِى
میں
ٱلْبِلَٰدِ
ملکوں (میں)۔ شہروں (میں)

اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اِس کے بعد دنیا کے ملکوں میں اُن کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے

تفسير
كَذَّبَتْ
جھٹلایا
قَبْلَهُمْ
ان سے پہلے
قَوْمُ
قوم
نُوحٍ
نوح نے
وَٱلْأَحْزَابُ
اور گروہوں نے
مِنۢ
سے
بَعْدِهِمْۖ
ان کے بعد
وَهَمَّتْ
اور ارادہ کیا
كُلُّ
ہر
أُمَّةٍۭ
امت نے
بِرَسُولِهِمْ
اپنے رسول کے ساتھ۔ اپنے رسول کا
لِيَأْخُذُوهُۖ
تاکہ وہ پکڑیں اس کو
وَجَٰدَلُوا۟
اور انہوں نے جھگڑا کیا
بِٱلْبَٰطِلِ
ساتھ باطل کے
لِيُدْحِضُوا۟
تاکہ نیچا دکھائیں
بِهِ
ساتھ اس کے
ٱلْحَقَّ
حق کو
فَأَخَذْتُهُمْۖ
تو میں نے پکڑ لیا ان کو
فَكَيْفَ
تو کس طرح
كَانَ
تھی
عِقَابِ
سزا میری

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے، اور اُس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اُسے گرفتار کرے اُن سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی

تفسير
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
حَقَّتْ
حق ہوگئی۔ چسپاں ہوگئی
كَلِمَتُ
بات
رَبِّكَ
تیرے رب کی
عَلَى
پر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (پر)
كَفَرُوٓا۟
جنہوں نے کفر کیا
أَنَّهُمْ
کہ یقینا وہ
أَصْحَٰبُ
والے ہیں
ٱلنَّارِ
آگ (والے ہیں)

اِسی طرح تیرے رب کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصل بجہنم ہونے والے ہیں

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ فرشتے
يَحْمِلُونَ
جو اٹھاتے ہیں
ٱلْعَرْشَ
عرش کو
وَمَنْ
اور جو
حَوْلَهُۥ
اس کے ارد گرد ہیں
يُسَبِّحُونَ
تسبیح کر رہے ہیں
بِحَمْدِ
حمد کے ساتھ
رَبِّهِمْ
اپنے رب کی
وَيُؤْمِنُونَ
اور وہ ایمان رکھتے ہیں
بِهِۦ
ساتھ اس کے
وَيَسْتَغْفِرُونَ
اور وہ بخشش مانگ رہے ہیں۔ مانگتے ہیں
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَسِعْتَ
تو چھایا ہوا ہے
كُلَّ
ہر
شَىْءٍ
چیز پر
رَّحْمَةً
رحمت کے اعتبار سے
وَعِلْمًا
اور علم کے اعتبار سے
فَٱغْفِرْ
پس بخش دے
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کو
تَابُوا۟
جنہوں نے توبہ کی
وَٱتَّبَعُوا۟
اور پیروی کی
سَبِيلَكَ
تیرے راستے کی
وَقِهِمْ
اور بچا ان کو
عَذَابَ
عذاب سے
ٱلْجَحِيمِ
جہنم کے

عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں; "اے ہمارے رب، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے

تفسير
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَأَدْخِلْهُمْ
اور داخل کر ان کو
جَنَّٰتِ
باغات میں
عَدْنٍ
ہمیشگی کے
ٱلَّتِى
وہ جو
وَعَدتَّهُمْ
وعدہ کیا تھا تو نے ان سے
وَمَن
اور جو
صَلَحَ
کوئی نیک ہوئے
مِنْ
سے
ءَابَآئِهِمْ
ان کے آباؤ اجداد میں سے
وَأَزْوَٰجِهِمْ
اور ان کی بیویوں میں سے
وَذُرِّيَّٰتِهِمْۚ
اور ان کے بچوں میں سے
إِنَّكَ
بیشک تو
أَنتَ
تو ہی
ٱلْعَزِيزُ
غالب ہے
ٱلْحَكِيمُ
حکمت والا ہے

اے ہمارے رب، اور داخل کر اُن کو ہمیشہ رہنے والی اُن جنتوں میں جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے، اور اُن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اُن کو بھی وہاں اُن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے

تفسير
وَقِهِمُ
اور بچا ان کو
ٱلسَّيِّـَٔاتِۚ
سزاؤں سے
وَمَن
اور جس کو
تَقِ
تونے بچا لیا
ٱلسَّيِّـَٔاتِ
سزاؤں سے
يَوْمَئِذٍ
اس دن
فَقَدْ
تو تحقیق
رَحِمْتَهُۥۚ
رحم کیا تو نے اس پر
وَذَٰلِكَ
اور یہی
هُوَ
وہ
ٱلْفَوْزُ
کامیابی ہے
ٱلْعَظِيمُ
بڑی (کامیابی ہے )

اور بچا دے اُن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اُس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے"

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
يُنَادَوْنَ
وہ بلائے جائیں گے۔ آواز دیئے جائیں گے
لَمَقْتُ
البتہ بیزاری۔ بغض
ٱللَّهِ
اللہ کا
أَكْبَرُ
زیادہ بڑا ہے
مِن
سے
مَّقْتِكُمْ
تمہارے غصے (سے)
أَنفُسَكُمْ
اپنے نفسوں پر
إِذْ
جب
تُدْعَوْنَ
تم بلائے جاتے تھے
إِلَى
طرف
ٱلْإِيمَٰنِ
ایمان کے
فَتَكْفُرُونَ
تو تم کفر کرتے تھے

جن لوگوں نے کفر کیا ہے، قیامت کے روز اُن کو پکار کر کہا جائے گا "آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے، اللہ تم پر اُس سے زیادہ غضب ناک اُس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے"

تفسير
کے بارے میں معلومات :
المؤمن
القرآن الكريم:غافر
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Gafir
سورہ نمبر:40
کل آیات:85
کل کلمات:1990
کل حروف:4960
کل رکوعات:9
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:60
آیت سے شروع:4133