وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو صرف اسے فرما دیتا ہے: "ہو جا" پس وہ ہو جاتا ہے،
English Sahih:
He it is who gives life and causes death; and when He decrees a matter, He but says to it, "Be," and it is.
1 Abul A'ala Maududi
وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہے
2 Ahmed Raza Khan
وہی ہے کہ جِلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب کوئی حکم فرماتا ہے تو اس سے یہی کہتا ہے کہ ہو جا جبھی وہ ہوجاتا ہے
3 Ahmed Ali
وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے پس جب وہ کسی امر کیا فیصلہ کرلیتا ہے تو صرف اس سے یہی کہتا ہے کو ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے
4 Ahsanul Bayan
وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے (١) پھر وہ جب کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف کہتا ہے ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے۔ (۲)
٦٨۔١ زندہ کرنا اور مارنا اسی کے اختیار میں ہے۔ وہ ایک بےجان نطفے کو مختلف اطوار سے گزار کر ایک زندہ انسان کے روپ میں ڈھال دیتا ہے اور پھر ایک وقت مقررہ کے بعد اس زندہ انسان کو مار کر موت کی وادیوں میں سلا دیتا ہے۔ ٦٨۔٢ اس کی قدرت کا یہ حال ہے کہ اس کے لفظ کن (ہو جا) سے وہ چیز معرض وجود میں آجاتی ہے جس کا وہ ارادہ کرے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہی تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے
6 Muhammad Junagarhi
وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے، پھر جب وه کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وه ہو جاتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے وہ جب کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہی وہ ہے جو حیات بھی دیتا ہے اور موت بھی دیتا ہے پھر جب کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے
9 Tafsir Jalalayn
وہی تو ہے جو جلاتا اور مارتا ہے پھر جب کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو کہہ دیتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا ﴾ ” پھر جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے۔“ خواہ یہ کام چھوٹا ہو یا بڑا ﴿فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴾ ” تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔“ اس حکم کو رد یا اس سے گریز یا انکار نہیں کیا جاسکتا۔
11 Mufti Taqi Usmani
wohi hai jo zindagi deta aur moat deta hai . aur jab woh kissi kaam ka faisla kerleta hai to uss say sirf itna kehta hai kay : hoja bus woh hojata hai .