Skip to main content

اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِىْ مِرْيَةٍ مِّنْ لِّقَاۤءِ رَبِّهِمْۗ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىْءٍ مُّحِيْطٌ 

Unquestionably
أَلَآ
خبردار
they
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
(are) in
فِى
میں ہیں
doubt
مِرْيَةٍ
شک
about
مِّن
سے
(the) meeting
لِّقَآءِ
ملاقات
(with) their Lord?
رَبِّهِمْۗ
اپنے رب کی
Unquestionably
أَلَآ
خبردار
indeed He
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
(is) of all
بِكُلِّ
ساتھ ہر
things
شَىْءٍ
چیز کے
encompassing
مُّحِيطٌۢ
احاطہ کرنے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آگاہ رہو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں سن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے

English Sahih:

Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آگاہ رہو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں سن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

سنو انہیں ضرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے سنو! وہ ہر چیز کو محیط ہے

احمد علی Ahmed Ali

خبردار انہیں اپنے رب کے پاس حاضر ہونے میں شک ہے خبردار بے شک وہ ہر چیز کوگھیرے ہوئے ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں (١) یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ (۲)

٥٤۔١ اس لئے اس کی بابت غورو فکر نہیں کرتے، نہ اس کے لئے عمل کرتے ہیں اور نہ اس دن کا کوئی خوف ان کے دلوں میں ہے۔
٥٤۔۲بنابریں اس کے لیے قیامت کا وقوع قطعا مشکل امر نہیں کیونکہ تمام مخلوقات پر اس کا غلبہ وتصرف ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرے کرتا ہے کرسکتا ہے اور کرے گا کوئی اس کو روکنے والا نہیں ہے۔


جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یاد رکھو۔ یہ لوگ اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضری و حضوری کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں آگاہ ہو جاؤ کہ وہ (اللہ) ہر چیز کااحاطہ کئے ہوئے ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اللہ سے ملاقات کی طرف سے شک میں مبتلا ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ ہر شے پر احاطہ کئے ہوئے ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جان لو کہ وہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کی نسبت شک میں ہیں، خبردار! وہی (اپنے علم و قدرت سے) ہر چیز کا احاطہ فرمانے والا ہے،