پھر کیا آپ بہروں کو سنائیں گے یا اندھوں کو اور اُن لوگوں کو جو کھلی گمراہی میں ہیں راہِ ہدایت دکھائیں گے،
English Sahih:
Then will you make the deaf hear, [O Muhammad], or guide the blind or he who is in clear error?
1 Abul A'ala Maududi
اب کیا اے نبیؐ، تم بہروں کو سناؤ گے؟ یا اندھوں اور صریح گمراہی میں پڑے ہوئے لوگوں کو راہ دکھاؤ گے؟
2 Ahmed Raza Khan
تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے یا اندھوں کو راہ دکھاؤ گے اور انہیں جو کھلی گمراہی میں ہیں
3 Ahmed Ali
پس کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں یااندھوں کو راہ دکھا سکتے ہیں اور انہیں جو صریح گمراہی میں ہیں
4 Ahsanul Bayan
کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راہ دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو (١)۔
٤٠۔١ یعنی جس کے لئے شقاوت ابدی لکھ دی گئی، وہ وعظ نصیحت کے اعتبار سے بہرہ اور اندھا ہے دعوت و تبلیغ سے وہ راہ راست پر نہیں آسکتا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)
6 Muhammad Junagarhi
کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راه دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا آپ(ص) بہروں کو سنائیں گےیا اندھوں کو راہ دکھائیں گے اور ان کو جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پیغمبر کیا آپ بہرے کو سنا سکتے ہیں یا اندھے کو راستہ دکھاسکتے ہیں یا اسے ہدایت دے سکتے ہیں جو ضلال مبین میں مبتلا ہوجائے
9 Tafsir Jalalayn
کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو ؟ یا اندھے کو راستہ دکھا سکتے ہو ؟ اور جو صریح گمراہی میں ہو اسے (راہ پر لاسکتے ہو) ؟
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اہل تکذیب کے ایمان نہ لانے اور آپ کی دعوت کو قبول نہ کرنے پر تسلی دیتے ہوئے فرماتا ہے، نیز واضح فرماتا ہے کہ ان میں کوئی بھلائی ہے نہ پاکیزگی جو انہیں ہدایت کی طرف بلائے۔ ﴿ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ ﴾ ” کیا آپ بہرے کو سنا سکتے ہیں۔“ جو سنتے نہیں ﴿ أَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ ﴾ ” یا اندھے کو راستہ دکھا سکتے ہیں؟“ جو دیکھتے نہیں یا کیا آپ اس شخص کی راہنمائی کرسکتے ہیں: ﴿وَمَن كَانَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ﴾ ” جو واضح گمراہی میں مبتلا ہے؟‘‘ کیونکہ وہ اپنی گمراہی اور اس کے بارے میں اپنی پسندیدگی کو خوب جانتا ہے۔ پس جس طرح بہرہ آوازوں کو نہیں سن سکتا اور اندھا دیکھ نہیں سکتا اسی طرح گمراہ شخص جو واضح گمراہی میں مبتلا ہے، ہدایت نہیں پا سکتا۔
11 Mufti Taqi Usmani
to phir ( aey payghumber ! ) kiya tum behron ko sunao gay , ya andhon ko aur unn logon ko raastay per lao gay jo khuli gumrahi mein parray huye hain-?