Skip to main content

فَلَوْلَاۤ اُلْقِىَ عَلَيْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَاۤءَ مَعَهُ الْمَلٰۤٮِٕكَةُ مُقْتَرِنِيْنَ

Then why not
فَلَوْلَآ
تو کیوں نہیں
are placed
أُلْقِىَ
اتارے گئے
on him
عَلَيْهِ
اس پر
bracelets
أَسْوِرَةٌ
کنگن
of
مِّن
کے
gold
ذَهَبٍ
سونے
or
أَوْ
یا
come
جَآءَ
آئے
with him
مَعَهُ
اس کے ساتھ
the Angels
ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
فرشتے
accompanying (him)?"
مُقْتَرِنِينَ
ساتھ رہنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن اتارے گئے؟ یا فرشتوں کا ایک دستہ اس کی اردلی میں نہ آیا؟"

English Sahih:

Then why have there not been placed upon him bracelets of gold or come with him the angels in conjunction?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن اتارے گئے؟ یا فرشتوں کا ایک دستہ اس کی اردلی میں نہ آیا؟"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اس پر کیوں نہ ڈالے گئے سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے آتے کہ اس کے پاس رہتے

احمد علی Ahmed Ali

پھر اس کے لیے سونےکے کنگن کیوں نہیں اتارے گئے یا اس کے ہمراہ فرشتے پرے باندھے ہوئے آئے ہوتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اچھا اس پر سونے کے کنگن کیوں نہیں آپڑے (١) یا اس کے ساتھ پر باندھ کر فرشتے ہی آجاتے (٢)

٥٣۔١ اس دور میں مصر اور فارس کے بادشاہ اپنی امتیازی شان اور خصوصی حیثیت کو نمایاں کرنے کے لئے سونے کے کڑے پہنتے تھے۔ اسی طرح قبیلوں کے سردار کے ہاتھوں میں بھی سونے کے کڑے اور گلے میں سونے کے طوق اور زنجریں ڈال دی جاتی ہیں۔ اسی اعتبار سے فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں کہا کہ اگر اس کی حیثیت اور امتیازی شان ہوتی تو اس کے ہاتھ میں سونے کے کڑے ہونے چاہیے تھے۔
٥٣۔٢ جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ اللہ کا رسول ہے یا بادشاہوں کی طرح اس کی شان کو نمایاں کرنے کے لئے اس کے ساتھ ہوتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ اُتارے گئے یا (یہ ہوتا کہ) فرشتے جمع ہو کر اس کے ساتھ آتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اچھا اس پر سونے کے کنگن کیوں نہیں آپڑے یا اس کے ساتھ پر باندھ کر فرشتے ہی آجاتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اگر یہ برحق نبی ہے) تو اس پر سو نے کے کنگن کیوں نہیں اتارے گئے؟ یا اس کے ہمراہ فرشتے پر باندھ کر آتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر کیوں اس کے اوپر سونے کے کنگن نہیں نازل کئے گئے اور کیوں اس کے ساتھ ملائکہ جمع ہوکر نہیں آئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر (اگر یہ سچا رسول ہے تو) اِس پر (پہننے کے لئے) سونے کے کنگن کیوں نہیں اتارے جاتے یا اِس کے ساتھ فرشتے جمع ہو کر (پے در پے) کیوں نہیں آجاتے؟،