Skip to main content

اَنْ اَدُّوْۤا اِلَىَّ عِبَادَ اللّٰهِۗ اِنِّىْ لَـكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ

That
أَنْ
(اس نے کہا) کہ
"Deliver
أَدُّوٓا۟
حوالے کر دو
to me
إِلَىَّ
میری طرف
(the) servants
عِبَادَ
بندوں
(of) Allah
ٱللَّهِۖ
اللہ کے کو
Indeed I am
إِنِّى
بیشک میں
to you
لَكُمْ
تمہارے لیے
a Messenger
رَسُولٌ
رسول ہوں
trustworthy
أَمِينٌ
امانت دار

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

English Sahih:

[Saying], "Render to me the servants of Allah. Indeed, I am to you a trustworthy messenger,"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں،

احمد علی Ahmed Ali

کہ الله کے بندوں کو میرے حوالہ کر دو بے شک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر (١) دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں (٢)۔

١٨۔١ عِبَادَ اللّٰہِ سے مراد یہاں موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنا رکھا تھا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
١٨۔٢ اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اوران سے کہاتھا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو میں ایک امانت دار رسول(ع) ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(انہوں نے کہا تھا) کہ تم بندگانِ خدا (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کر دو، بیشک میں تمہاری قیادت و رہبری کے لئے امانت دار رسول ہوں،