Skip to main content

اَهُمْ خَيْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۗ اَهْلَكْنٰهُمْ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ

Are they
أَهُمْ
کیا وہ
better
خَيْرٌ
اچھے ہیں
or
أَمْ
یا
(the) people
قَوْمُ
قوم
(of) Tubba
تُبَّعٍ
تبع کی
and those
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
before them?
مِن
جو ان سے
before them?
قَبْلِهِمْۚ
پہلے تھے
We destroyed them
أَهْلَكْنَٰهُمْۖ
ہلاک کردیا ہم نے ان کو
indeed, they
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
were
كَانُوا۟
تھے
criminals
مُجْرِمِينَ
مجرم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے

English Sahih:

Are they better or the people of Tubba' and those before them? We destroyed them, [for] indeed, they were criminals.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے

احمد علی Ahmed Ali

کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تمہاری قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا یقیناً وہ گنہگار تھے (١)

٣٧۔١ یعنی یہ کفار مکہ اور ان سے پہلے کی قومیں، عاد و ثمود وغیرہ سے زیادہ طاقتور اور بہتر ہیں، جب ہم نے انہیں ان کے گناہوں کی پاداش میں، ان سے زیادہ قوت و طاقت رکھنے کے باوجود ہلاک کر دیا تو یہ کیا حیثیت رکھتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(قوت کے لحاظ سے) یہ بہتر ہیں یا قومِ تبع اور ان سے پہلے ہم نے ان کو ہلاک کر دیا کہ وہ مجرم تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بھلا یہ لوگ زیادہ بہتر ہیں یا قوم تّبع اور ان سے پہلے والے افراد جنہیں ہم نے اس لئے تباہ کردیا کہ یہ سب مجرم تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا (بادشاہِ یمن اسعد ابوکریب) تُبّع (الحمیری) کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے، ہم نے اُن (سب) کو ہلاک کر ڈالا تھا، بیشک وہ لوگ مجرم تھے،