ذُقْ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو
English Sahih:
[It will be said], "Taste! Indeed, you are the honored, the noble!
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
چکھ، ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے
احمد علی Ahmed Ali
چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام والا تھا (١)۔
٤٩۔١ یعنی دنیا میں اپنے طور پر تو بڑا ذی عزت اور صاحب اکرام بنا پھرتا تھا اور اہل ایمان کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
مزا چکھ تُو تو بڑا معزز اور مکرم ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہو کہ اب اپنے کئے کا مزہ چکھو کہ تم تو بڑے صاحب هعزّت اور محترم کہے جاتے تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
مَزہ چکھ لے، ہاں تُو ہی (اپنے گمان اور دعوٰی میں) بڑا معزّز و مکرّم ہے،