اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَاۗ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِيْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے
English Sahih:
[Every] matter [proceeding] from Us. Indeed, We were to send [a messenger]
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں
احمد علی Ahmed Ali
ہمارے خاص حکم سے کیوں کہ ہمیں رسول بھیجنا منظور تھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہمارے پاس سے حکم ہو کر (١) ہم ہی ہیں رسول بنا کر بھیجنے والے۔
٥۔١ یعنی سارے فیصلے ہمارے حکم و اذن اور ہماری تقدیر و مشیت سے ہوتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ہمارے(خاص) حکم سے بےشک ہم ہی (ہر کتاب اور رسول(ع) کے) بھیجنے والے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ ہماری طرف کا حکم ہوتا ہے اور ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
ہماری بارگاہ کے حکم سے، بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں،