اور (اُن سے) کہا جائے گا: آج ہم تمہیں بھلائے دیتے ہیں جِس طرح تم نے اپنے اِس دن کی پیشی کو بھلا دیا تھا اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور تمہارے لئے کوئی بھی مددگار نہ ہوگا،
English Sahih:
And it will be said, "Today We will forget you as you forgot the meeting of this Day of yours, and your refuge is the Fire, and for you there are no helpers.
1 Abul A'ala Maududi
اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ "آج ہم بھی اُسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اِس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے اور تمہارا ٹھکانا آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں
3 Ahmed Ali
اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں فراموش کر دیں گے جیسا تم نے اپنے اس دن کے ملنے کو فراموش کر دیا تھا اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارا کوئی مددگارنہیں
4 Ahsanul Bayan
اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو (١) بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں۔
٣٤۔١ جیسے حدیث میں آتا ہے۔ اللہ اپنے بعض بندوں سے کہے گا 'کیا میں نے تجھے بیوی نہیں دی تھی؟ کیا میں نے تیرا اکرام نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے گھوڑے اور بیل وغیرہ تیری ماتحتی میں نہیں دیئے تھے؟ تو سرداری بھی کرتا اور چنگی بھی وصول کرتا رہا۔ وہ کہے گا ہاں یہ تو ٹھیک ہے میرے رب! اللہ تعالٰی پوچھے گا، کیا تجھے میری ملاقات کا یقین تھا؟ وہ کہے گا، نہیں، اللہ تعالٰی فرمائے گا پس آج میں بھی (تجھے جہنم میں ڈال کر) بھول جاؤں گا جیسے تو مجھے بھولے رہا (صحیح مسلم)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور (ان سے کہا) جائے گا کہ آج ہم تمہیں اس طرح نظر انداز کریں گے جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات (حاضری) کو بُھلا دیا تھا۔ تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ان سے کہا گیا کہ ہم تمہیں آج اسی طرح نظر انداز کردیں گے جس طرح تم نے آج کے دن کی ملاقات کو بھلادیا تھا اور تم سب کا انجام جہّنم ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ ﴾ ” اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں بھلا دیں گے۔“ یعنی ہم تمہیں عذاب میں چھوڑ دیں گے۔ ﴿ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا ﴾ ” جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا رکھا تھا۔“ کیونکہ جزا عمل کی جنس میں سے ہوتی ہے۔ ﴿ وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ ﴾ یعنی جہنم تمہارا ٹھکانا اور ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ ﴿ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ ﴾ ” اور تمہارا کوئی مددگار نہیں۔“ جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکے اور تم سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو ہٹا سکے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur unn say kaha jaye ga kay : aaj hum tumhen ussi tarah bhula den gay jaisay tum ney yeh baat bhula daali thi kay tumhen apney iss din ka samna kerna hoga , aur tumhara thikana aag hai , aur tumhen kissi qisam kay madadgaar moyassar nahi ayen gay .