ہر بہتان تراشنے والے کذّاب (اور) بڑے سیاہ کار کے لئے ہلاکت ہے،
English Sahih:
Woe to every sinful liar
1 Abul A'ala Maududi
تباہی ہے ہر اُس جھوٹے بد اعمال شخص کے لیے
2 Ahmed Raza Khan
خرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے گنہگار کے لیے
3 Ahmed Ali
ہر سخت جھوٹے گناہگار کے لیے تباہی ہے
4 Ahsanul Bayan
ویل ' اور افسوس ہے ہر ایک جھوٹے گنہگار پر۔
٧۔١ بہت گنہگار، وَیْل بمعنی ہلاکت یا جہنم کی ایک وادی کا نام۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے
6 Muhammad Junagarhi
ویل اور افسوس ہے ہر ایک جھوٹے گنہگار پر
7 Muhammad Hussain Najafi
ہلاکت ہے ہر اس بڑے جھوٹے (اور) بڑے گنہگار کے لئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بیشک ہر جھوٹے گنہگار کے حال پر افسوس ہے
9 Tafsir Jalalayn
ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے
10 Tafsir as-Saadi
جب انہیں اللہ تعالیٰ کی آیات کے بارے میں کچھ علم ہوتا ہے تو ان کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو ہلاکت کی وعید سناتے ہوئے فرمایا: ﴿وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ﴾ ” ہر جھوٹے، گناہ گار کے لئے ہلاکت ہے۔“ یعنی وہ جو اپنے قول میں سخت جھوٹا اور اپنے فعل میں سخت گناہگار ہے۔