Skip to main content

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِيْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِيْعُكُمْ فِىْ بَعْضِ الْاَمْرِ ۚ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ

That
ذَٰلِكَ
یہ
(is) because they
بِأَنَّهُمْ
بوجہ اس کے کہ وہ
[they] said
قَالُوا۟
کہتے ہیں
to those who
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
hate
كَرِهُوا۟
جنہوں نے ناپسند کیا
what
مَا
اس چیز کو جو
Allah has revealed
نَزَّلَ
نازل کی
Allah has revealed
ٱللَّهُ
اللہ نے
"We will obey you
سَنُطِيعُكُمْ
عنقریب ہم اطاعت کریں گے تمہاری
in
فِى
میں
part
بَعْضِ
بعض
(of) the matter"
ٱلْأَمْرِۖ
معاملات میں
But Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
knows
يَعْلَمُ
جانتا ہے
their secrets
إِسْرَارَهُمْ
ان کے راز۔ ان کی نیتیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اُن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے

English Sahih:

That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اُن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ اس لیے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

یہ اس لیے کہ وہ ان لوگوں سے کہنے لگے جنہوں نے اسے ناپسند کیا اس کو جو الله نے نازل کیا ہے کہ بعض باتوں میں ہم تمہاراکہا مانیں گے اور الله ان کی رازداری کو جانتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ (١) اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا (٢) کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں (٣) میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے۔ (٤)

٢٦۔١ ' یہ ' سے مراد ان کا مرتد ہونا ہے۔
٢٦۔٢ یعنی منافقین نے مشرکین سے یا یہود سے کہا۔
٢٦۔٣ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی مخالفت میں۔
۲ ٦ ۔٤ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ ( ۭ وَاللّٰهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُوْنَ) 4۔ النساء;81) ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کرده وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیده باتیں خوب جانتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اللہ کی نازل کردہ (کتاب) کو ناپسند کرتے ہیں کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری بات مان لیں گے اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے خدا کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرنے والوں سے یہ کہا کہ ہم بعض مسائل میں تمہاری ہی اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی راز کی باتوں سے خوب باخبر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اﷲ کی نازل کردہ کتاب کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم بعض امور میں تمہاری پیروی کریں گے، اور اﷲ ان کے خفیہ مشورہ کرنے کو خوب جانتا ہے،