Skip to main content

وَاُزْلِفَتِ الْجَـنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ غَيْرَ بَعِيْدٍ

And will be brought near
وَأُزْلِفَتِ
اور قریب لے آئی جائے گی
the Paradise
ٱلْجَنَّةُ
جنت
to the righteous
لِلْمُتَّقِينَ
تقوی والوں کے لیے
not
غَيْرَ
نہ
far
بَعِيدٍ
دور ہوگی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی

English Sahih:

And Paradise will be brought near to the righteous, not far,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور پاس لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے کہ ان سے دور نہ ہوگی

احمد علی Ahmed Ali

اوربہشت پرہیزگاروں کے لیے قریب لائی جائے گی کہ کچھ فاصلہ نہ ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جنت پر ہیز گاروں کے لئے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی۔ (۱)

۳۱۔۱ اور بعض نے کہا ہے کہ قیامت جس روز جنت قریب کر دی جائے گے دور نہیں ہے کیونکہ وہ لامحالہ واقع ہو کر رہے گی اور کل ما ہوات فھو قریب اور جو بھی آنے والی چیز ہے وہ قریب ہی ہے دور نہیں (ابن کثیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جنت پرہیزگاروں کے لئے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی اور دور نہیں ہوگی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جنّت کو صاحبانِ تقویٰ سے قریب تر کردیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جنت پرہیزگاروں کے لئے قریب کر دی جائے گے، بالکل دُور نہیں ہوگی،