Skip to main content

وَفِى السَّمَاۤءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ

And in
وَفِى
اور میں
the heaven
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
(is) your provision
رِزْقُكُمْ
رزق ہے تمہارا
and what
وَمَا
اور جو
you are promised
تُوعَدُونَ
تم وعدہ کیے جاتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

English Sahih:

And in the heaven is your provision and whatever you are promised.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے (١)۔

٢٢۔١ یعنی بارش بھی آسمان سے ہوتی ہے جس سے تمہارا رزق پیدا ہوتا ہے اور جنت دوزخ ثواب وعتاب بھی آسمانوں میں ہے جن کا وعدہ کیا جاتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور آسمان میں تمہاری روزی بھی ہے اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ وعید کیا جاتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جن باتوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے سب کچھ موجود ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور آسمان میں تمہارا رِزق (بھی) ہے اور وہ (سب کچھ بھی) جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے،