فَقَرَّبَهٗۤ اِلَيْهِمْ ۚ قَالَ اَلَا تَأْكُلُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟
English Sahih:
And placed it near them; he said, "Will you not eat?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر اسے ان کے پاس رکھا کہا کیا تم کھاتے نہیں،
احمد علی Ahmed Ali
پھر ان کے سامنے لا رکھا فرمایا کیا تم کھاتے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں۔ (۱)
۲۷۔۱ یعنی سامنے رکھنے کے باوجود انہوں نے کھانے کی طرف ہاتھ ہی نہیں بڑھایا تو پوچھا
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جسے مہمانوں کے سامنے پیش کیا (مگر جب انہوں نے ہاتھ نہ بڑھائے تو) کہا آپ کھاتے کیوں نہیں؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر ان کی طرف بڑھادیا اور کہا کیا آپ لوگ نہیں کھاتے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر اسے ان کے سامنے پیش کر دیا، فرمانے لگے: کیا تم نہیں کھاؤ گے،