Skip to main content

يُّـؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَ ۗ

Deluded away
يُؤْفَكُ
پھیرا جاتا ہے
from it
عَنْهُ
اس سے
(is he) who
مَنْ
جو
is deluded
أُفِكَ
پھرایا جائے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے

English Sahih:

Deluded away from it [i.e., the Quran] is he who is deluded.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو

احمد علی Ahmed Ali

قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے (١) جو پھیر دیا گیا ہو۔

٩۔١ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے، یا حق سے یعنی بعث و توحید سے یا مطلب ہے مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا، پہلے مفہوم میں ذم ہے اور دوسرے میں مدح۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس (دین) سے پھرتا وہی ہے جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے) وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا،