Skip to main content

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْاۚ سَوَاۤءٌ عَلَيْكُمْۗ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

Burn in it
ٱصْلَوْهَا
جھلسو اس میں
then be patient
فَٱصْبِرُوٓا۟
پس صبر کرو
or
أَوْ
یا
(do) not
لَا
نہ
be patient
تَصْبِرُوا۟
تم صبر کرو
(it is) same
سَوَآءٌ
برابر ہے
for you
عَلَيْكُمْۖ
تم پر
Only
إِنَّمَا
بیشک
you are being recompensed
تُجْزَوْنَ
تم بدلہ دیئے جاتے ہو
(for) what
مَا
جو
you used (to)
كُنتُمْ
تھے تم
do"
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے

English Sahih:

[Enter to] burn therein; then be patient or impatient – it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے

احمد علی Ahmed Ali

اس میں داخل ہو جاؤ پس تم صبر کرو یا نہ کرو تم پر برابر ہے تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کرتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لئے یکساں ہے۔ تمہیں فقط تمہارے کئے کا بدل دیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس اس میں داخل ہو جاؤ! اب تم صبر کرویا نہ کرو دونوں تمہارے حق میں برابر ہیں تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کیا کرتے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس میں داخل ہو جاؤ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے،