Skip to main content

وَاَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ

And We will provide them
وَأَمْدَدْنَٰهُم
اور مدد دیں گے ہم ان کو۔ زیادہ دیں گے ہم ان کو۔ پے در پے دیں گے ہم ان کو
with fruit
بِفَٰكِهَةٍ
پھل
and meat
وَلَحْمٍ
اور گوشت
from what
مِّمَّا
اس میں سے جو وہ
they desire
يَشْتَهُونَ
خواہش کریں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے

English Sahih:

And We will provide them with fruit and meat from whatever they desire.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم انہیں اور زیادہ میوے دیں گے اور گوشت جو وہ چاہیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے ان کے لئے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کر دیں گے (١)

٢٢۔١ زِدْنَاہُمْ، یعنی خوب دیں گے

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم انہیں پسند کے میوے اور گوشت دیتے رہیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم انہیں پھل (میوے) اور گوشت، جو وہ چاہیں گے زیادہ سے زیادہ دیتے رہیں گے،