Skip to main content

يَـتَـنَازَعُوْنَ فِيْهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيْهَا وَلَا تَأْثِيْمٌ

They will pass to one another
يَتَنَٰزَعُونَ
ایک دوسرے سے چھینیں گے
therein
فِيهَا
اس میں
a cup
كَأْسًا
جام میں۔ پیالوں میں
no
لَّا
نہ
ill speech
لَغْوٌ
کوئی بےہودہ گوئی ہوگی
therein
فِيهَا
اس میں
and no
وَلَا
اور نہ
sin
تَأْثِيمٌ
کوئی گناہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری

English Sahih:

They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری

احمد علی Ahmed Ali

وہاں ایک دوسرے سے شراب کا پیالہ لیں گے جس میں نہ بکواس ہو گی نہ گناہ کا کام

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) چھینا جھپٹی کریں گے (۱) جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ (۲)

٢٣۔١ یتنازعون یتعاطون ویتناولون ایک دوسرے سے لیں گے۔ یا پھر وہ معنی ہیں جو فاضل مترجم نے کیے ہیں، کاس اس پیالے اور جام کو کہتے ہیں جو شراب یا کسی اور مشروب سے بھرا ہوا ہو خالی برتن کو کاس نہیں کہتے۔
٢٣۔۲اس شراب میں دنیا کی شراب کی تاثیر نہیں ہوگی اسے پی کر نہ کوئی بہکے گا اور نہ اتنا مدہوش ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ وہاں ایسے جامِ شراب پر چھینا جھپٹی بھی کریں گے جس میں نہ کوئی لغو بات ہوگی اور نہ گنہگار ٹھہرانے کی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ آپس میں جام شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت اور گناہ نہ ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہاں یہ لوگ جھپٹ جھپٹ کر (شرابِ طہور کے) جام لیں گے، اس (شرابِ جنت) میں نہ کوئی بے ہودہ گوئی ہوگی اور نہ گناہ گاری ہوگی،