Skip to main content

وَيَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُـؤْلُـؤٌ مَّكْنُوْنٌ

And will circulate
وَيَطُوفُ
اور گھوم رہے ہوں گے
among them
عَلَيْهِمْ
ان پر
boys
غِلْمَانٌ
نو عمر خادم
for them
لَّهُمْ
ان کے لیے
as if they (were)
كَأَنَّهُمْ
گویا کہ وہ
pearls
لُؤْلُؤٌ
موتی ہیں
well-protected
مَّكْنُونٌ
چھپے ہوئے۔ چھپا کر رکھے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

English Sahih:

There will circulate among them [servant] boys [especially] for them, as if they were pearls well-protected.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے

احمد علی Ahmed Ali

اور ان کے پاس لڑکے ان کی خدمت کے لیے پھر رہے ہوں گے گویا وہ غلافوں میں رکھے ہوئے موتی ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے، گویا موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے (١)

٢٤۔١ یعنی جنتیوں کی خدمت کے لئے انہیں نو عمر خادم بھی دیئے جائیں گے جو ان کی خدمت کے لئے پھر رہے ہونگے اور حسن و جمال اور صفائی و رعنائی میں وہ ایسے ہونگے جیسے موتی، جسے ڈھک کر رکھا گیا ہو، تاکہ ہاتھ لگنے سے اس کی چمک دمک ماند نہ پڑ ے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان کے غلام (خدمت کیلئے) چکر لگا رہے ہوں گے (جو حُسن و جمال میں) گویا چھپے ہوئے موتی ہوں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور نوجوان (خدمت گزار) اُن کے اِردگرد گھومتے ہوں گے، گویا وہ غلاف میں چھپائے ہوئے موتی ہیں،