Skip to main content

وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَسَاۤءَلُوْنَ

And will approach
وَأَقْبَلَ
اور متوجہ ہوں گے
some of them
بَعْضُهُمْ
ان میں سے بعض
to
عَلَىٰ
پر
others
بَعْضٍ
بعض
inquiring
يَتَسَآءَلُونَ
ایک دوسرے سے سوال کریں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے) حالات پوچھیں گے

English Sahih:

And they will approach one another, inquiring of each other.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے) حالات پوچھیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے

احمد علی Ahmed Ali

اورایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں پوچھیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے (١)

٢٥۔١ ایک دوسرے سے دنیا کے حالات پوچھیں گے کہ دنیا میں وہ کن حالات میں زندگی گزارتے اور ایمان و عمل کے تقاضے کس طرح پورے کرتے رہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ (جنتی) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر باہم سوال و جواب کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر باہم پرسشِ احوال کریں گے،