یا اُن کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا وہ اُن پر نگران (اور) داروغے ہیں،
English Sahih:
Or have they the depositories [containing the provision] of your Lord? Or are they the controllers [of them]?
1 Abul A'ala Maududi
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اُن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟
2 Ahmed Raza Khan
یا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے (حاکمِ اعلیٰ) ہیں
3 Ahmed Ali
کیا ان کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا وہ داروغہ ہیں
4 Ahsanul Bayan
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ (۱) یا (ان خزانوں کے) یہ دروغہ ہیں۔ (۲)
٣٧۔١ کہ یہ جس کو چاہیں روزی دیں جس کو چاہیں نہ دیں یا جس کو چاہیں نبوت سے نوازیں۔ ٣٧۔۲ مصیطر یا مسیطر سَطْرً سے ہے، لکھنے والا، جو محافظ و نگران ہو، وہ چونکہ ساری تفیصلات لکھتا ہے، اس لئے یہ محافظ اور نگران کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی کیا اللہ کے خزانوں یا اس کی رحمتوں پر ان کا تسلط ہے کہ جس کو چاہیں دیں یا نہ دیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
6 Muhammad Junagarhi
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
یا ان کے پاس آپ(ص) کے پروردگار کے خزانے ہیںیا یہ ان پر حاکم (مجاز) ہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں
9 Tafsir Jalalayn
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَمْ عِنْدَہُمْ خَزَایِٕنُ رَبِّکَ اَمْ ہُمُ الْمُصَیْطِرُوْنَ﴾ یعنی کیا ان جھٹلانے والوں کے پاس تیرے رب کی رحمت کے خزانے ہیں کہ جسے چاہیں عطا کریں اور جسے چاہیں محروم کردیں؟ اس لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت سے سرفراز کرنے سے روک دیا ہے گویا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خزانے ان کے سپرد کردیے گئے ہیں، حالانکہ وہ اس حقیر اور ذلیل تر ہیں کہ یہ کام ان کے سپرد کیا جائے ان کے ہاتھ میں تو خود اپنی ذات کے لیے نفع ونقصان، زندگی اور موت اور مرنے کے بعد زندہ ہونا نہیں ہے۔ ﴿ أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا )الزخرف :43؍32)’’کیا یہ لوگ آپ کے رب کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ دنیاوی زندگی میں تم ہی نے ان کے درمیان ان کی روزی کو تقسیم کیا ہے‘‘ ﴿ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ ﴾ کیا وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور اس کے اقتدار پر قہر اور غلبہ سے مسلط ہیں؟ مگر معاملہ ایسا نہیں ہے بلکہ وہ تو عاجز اور محتاج ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
kiya tumharay perwerdigar kay khazaney inn kay paas hain , ya woh darogha banay huye hain-?