کیا آپ اُن سے کوئی اُجرت طلب فرماتے ہیں کہ وہ تاوان کے بوجھ سے دبے جا رہے ہیں،
English Sahih:
Or do you, [O Muhammad], ask of them a payment, so they are by debt burdened down?
1 Abul A'ala Maududi
کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟
2 Ahmed Raza Khan
یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہہو تو وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں
3 Ahmed Ali
کیا آپ ان سے کوئی صلہ مانگتے ہیں کہ وہ تاوان سے دبے جا رہے ہیں
4 Ahsanul Bayan
کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بو جھل ہو رہے ہیں (١)۔
٤٠۔١ یعنی اس کی ادائیگی ان کے لئے مشکل ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
6 Muhammad Junagarhi
کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں کہ وہ تاوان کے بوجھ سے دبےجا رہے رہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا تم ان سے کوئی اجر رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَمْ تَسْـَٔــلُہُمْ﴾ اے رسول کیا آپ ان سے مانگتے ہیں ﴿اَجْرًا﴾ تبلیغ رسالت پر اجر ﴿ فَہُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ﴾ ’’کہ وہ اس کے تاوان سے بوجھل ہورہے ہیں‘‘ مگر معاملہ ایسا نہیں ہے آپ تو ان کو کسی معاوضے کے بغیر علم سکھانے کے خواہش مند ہیں، آپ تو اپنی رسالت قبول کرنے، آپ کے حکم اور آپ کی دعوت پر لبیک کہنے پر بہت زیادہ مال خرچ کرتے ہیں آپ زکوٰۃ میں سے تالیف قلب کے لیے مال عطا کرتے ہیں تاکہ ان کے دلوں میں علم و ایمان جاگزیں ہوجائے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur kiya tum inn say koi ujrat maang rahey ho jiss ki wajeh say yeh tawaan kay bojh mein dabay jarahey hain-?