کیا اُن کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ لکھ لیتے ہیں،
English Sahih:
Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
1 Abul A'ala Maududi
کیا اِن کے پاس غیب کے حقائق کا علم ہے کہ اُس کی بنا پر یہ لکھ رہے ہوں؟
2 Ahmed Raza Khan
یا ان کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں
3 Ahmed Ali
یا ان کے پاس علم غیب ہے کہ وہ اسے لکھتے رہتے ہیں
4 Ahsanul Bayan
کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟ (١)
٤١۔١ کہ ضرور ان سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مر جائیں گے اور ان کو موت اس کے بعد آئیگی
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟
7 Muhammad Hussain Najafi
یاان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ (اس کی بناء پر) لکھتے جاتے ہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَمْ عِنْدَہُمُ الْغَیْبُ فَہُمْ یَکْتُبُوْنَ﴾ یا غیب میں سے جو کچھ انہیں معلوم ہوتا ہے اسے لکھ لیتے ہیں، انہیں ان امور کی اطلاع ہوتی ہے جن کی اطلاع رسول اللہ کو نہیں ہوتی پس وہ اپنے علم غیب کے ذریعے سے آپ کا مقابلہ کرتے ہیں اور آپ سے عنادر کھتے ہیں ؟ حالانکہ یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ ان پڑھ جاہل اور گمراہ لوگ ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ہستی ہیں جن کے پاس دوسروں کی نسبت سب سے زیادہ علم ہے اور اللہ تعالیٰ نے جتنا آپ کو غیب کے علم سے آگاہ فرمایا اتنا اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں کیا۔ یہ سب ان کے قول کے فاسد ہونے پر عقلی اور نقلی طریقے سے الزامی دلیل ہے نیز نہایت احسن، نہایت واضح اور اعتراض سے محفوظ طریقے سے اس قول کے بطلان کی تصویر پیش کرتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
ya inn kay paas ghaib ka ilm hai jissay yeh likh letay hon-?