Near it is the Garden of Refuge [i.e., Paradise] –
1 Abul A'ala Maududi
جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے
2 Ahmed Raza Khan
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے،
3 Ahmed Ali
جس کے پاس جنت الماویٰ ہے
4 Ahsanul Bayan
اسی کے پاس جنتہ الماویٰ ہے (١)
١٥۔١ اسے جنت الماویٰ، اس لئے کہتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کا ماویٰ و مسکن یہی تھا، بعض کہتے ہیں کہ روحیں یہاں آکر جمع ہوتی ہیں (فتح القدیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے
6 Muhammad Junagarhi
اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
جہاں جنت الماوی (آرام سے رہنے کا بہشت) ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے عندھا جنۃ الماوی اسے جنت الماویٰ اس لئے کہتے ہیں کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کا ماویٰ و مسکن یہی تھا، بعض کہتے ہیں کہ ماویٰ اس لئے کہتے ہیں کہ یہاں روحیں آ کر جمع ہوتی ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
چنانچہ اس مقام پر جو پاک خوبصورت اور بلند مرتبہ ارواح کا مقام ہے جہاں شیطان اور دیگر ارواح خبیثہ نہیں ٹھہر سکتیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا۔ ﴿عِنْدَہَا﴾ یعنی اس درخت کے پاس ﴿جَنَّۃُ الْمَاْوٰی﴾ یعنی وہ جنت میں ہر نعمت جمع ہے یہ ایسا مقام ہے جو منتہائے آرزو ہے جس کی طرف ارادے راغب رہتے ہیں جہاں چاہتیں جا کر ٹھہرتی ہیں اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ جنت بلندترین مقام ہے اور ساتویں آسمان پر واقع ہے۔