Skip to main content

اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى ۖ

Or
أَمْ
یا
(is) for man
لِلْإِنسَٰنِ
انسان کے لیے ہے
what
مَا
جو
he wishes?
تَمَنَّىٰ
وہ تمنا کرے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے

English Sahih:

Or is there for man whatever he wishes?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے

احمد علی Ahmed Ali

پھر کیا انسان کو وہی مل جاتا ہے جس کی تمنا کرتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟ (١)

٢٤۔١ یعنی یہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے یہ معبود انہیں فائدہ پہنچائیں اور ان کی سفارش کریں یہ ممکن ہی نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا انسان کو وہ چیز مل سکتی ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا انسان کے لئے وہ (سب کچھ) میسّر ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے،