Skip to main content

فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلٰى

But for Allah
فَلِلَّهِ
تو اللہ کے لیے ہے
(is) the last
ٱلْءَاخِرَةُ
پچھلی
and the first
وَٱلْأُولَىٰ
اور پہلی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے

English Sahih:

Rather, to Allah belongs the Hereafter and the first [life].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے

احمد علی Ahmed Ali

پس آخرت اور دنیا الله ہی کے اختیار میں ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ ہی کے ساتھ ہے یہ جہان اور وہ جہان (١)

٢٥۔١ یعنی وہی ہوگا، جو وہ چاہے گا، کیونکہ تمام اختیارات اسی کے پاس ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہے آخرت بھی اور دنیا بھی (یعنی انجام بھی اور آغاز بھی)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اﷲ ہی ہے،