کیا اُسے اُن (باتوں) کی خبر نہیں دی گئی جو موسٰی (علیہ السلام) کے صحیفوں میں (مذکور) تھیں،
English Sahih:
Or has he not been informed of what was in the scriptures of Moses
1 Abul A'ala Maududi
کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں
2 Ahmed Raza Khan
کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے
3 Ahmed Ali
کیا اسے ان باتوں کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں
4 Ahsanul Bayan
کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی
6 Muhammad Junagarhi
کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا اسے اس بات کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ (ع) کے صحیفوں میں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی
9 Tafsir Jalalayn
کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی ؟ ام لم ینبا بما فی صحف موسیٰ و ابراہیم الذین وفی اس آیت میں ان تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم کے صحیفوں میں نازل ہوئی تھیں حضرت موسیٰ کے صحیفوں سے مراد تورات ہے، رہے حضرت ابراہیم (علیہ الصلوۃ والسلام) کے صحیفے تو وہ آج دنیا میں کہیں موجود نہیں ہیں اور یہود و نصاریٰ کی کتب مقدسہ میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں پایا جاتا، صرف قرآن ہی ایک وہ کتاب ہے جس میں دو مقامات پر صحف ابراہیم کی تعلیمات کے بعض اجزاء نقل کئے گئے ہیں ایک یہ مقام اور دوسرے سورة اعلیٰ کی آخری آیات میں۔ تین اہم اصول : اس آیت سے تین بڑے اصول مستنبط ہوتے ہیں : (١) ایک یہ کہ ہر شخص اپنے فعل کا ذمہ دار ہے (٢) دوسرے یہ کہ ایک شخص کے فعل کی ذمہ داری دوسرے کے سر نہیں ڈالی جاسکتی، الایہ کہ اس فعل کے صدور میں اس کا اپنا کوئی حصہ ہو۔ (٣) یہ کہ کوئی شخص اگر چاہے بھی تو کسی دوسرے شخص کے فعل کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لے سکتا اور نہ اصل مجرم کو اس بناء پر چھوڑا جاسکتا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ﴾ کیا اس مدعی کو وہ خبریں نہیں پہنچیں ﴿بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی۔ وَاِبْرٰہِیْمَ الَّذِیْ وَفّیٰٓ﴾ ’’جو موسیٰ اور وفادار ابراہیم (علیہما السلام) کے صحیفوں میں ہیں؟‘‘ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تمام آزمائشوں میں پورے اترے جن میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو آزمایا اور جن احکام شریعت اور دین کے جن اصول وفروع کا آپ کو حکم دیا، آپ نے اس کی تعمیل کی۔
11 Mufti Taqi Usmani
kiya ussay unn baaton ki khabar nahi mili jo musa kay saheefon mein darj hai ,