اور یہ کہ وہی (بقدرِ ضرورت دے کر) غنی کر دیتا ہے اور وہی (ضرورت سے زائد دے کر) خزانے بھر دیتا ہے،
English Sahih:
And that it is He who enriches and suffices
1 Abul A'ala Maududi
اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی
2 Ahmed Raza Khan
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی
3 Ahmed Ali
اور یہ کہ وہی غنی اور سرمایہ دار کرتا ہے
4 Ahsanul Bayan
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایا دیتا ہے (١)
٤٨۔١ یعنی کسی کو اتنی تونگری دیتا ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا اور اسکی تمام حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور کسی کو اتنا سرمایا دے دیتا ہے کہ اس کے پاس ضرورت سے زائد بچ رہتا ہے اور وہ اس کو جمع کرکے رکھتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور یہ کہ وہی سرمایہ دار بناتا ہے اور وہی فقیر و نادار بناتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے وانہ ھو اغنی و اقنی اغناء کے معنی دوسرے کو غنی کرنا اور اقنی قنیۃ سے مشتق ہے جس کے معنی محفوظ اور ریزرو سرمایہ کے ہیں مراد آیت کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی لوگوں کو مال دار اور غنی بناتا ہے اور وہی جس کو چاہے اتنا سرمایہ دیتا یہ کہ اس کو ذخیرہ کرسکے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی﴾ ’’اور بے شک وہی غنی کرتا ہے اور وہی دولت دیتا ہے۔‘‘ وہ بندوں کو ان کے معاشی معاملات، یعنی تجارت اور صنعت وحرفت کے مختلف پیشوں میں آسانی پیدا کرکے مال دار بناتا ہے۔ ﴿ وَاَقْنٰی ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ بندوں کو مال کی تمام انواع عطا کرتا ہے جس سے وہ مال دار بن کر بہت سے اموال کے مالک بن جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی نعمت ہے کہ اس نے بندوں کو آگاہ فرمایا کہ تمام نعمتیں اسی کی طرف سے ہیں اور یہ چیز بندوں پر واجب ٹھہراتی ہے کہ وہ اس کا شکر ادا کریں اور اسی اکیلے کی عبادت کریں جس کا کوئی شریک نہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur yeh kay wohi hai jo maal daar banata aur dolat ko mehfooz kerata hai ,