بیشک ہم نے اُن پر نہایت سخت آواز والی تیز آندھی (اُن کے حق میں) دائمی نحوست کے دن میں بھیجی،
English Sahih:
Indeed, We sent upon them a screaming wind on a day of continuous misfortune,
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن سخت طوفانی ہوا اُن پر بھیج دی جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر اس طرح پھینک رہی تھی
2 Ahmed Raza Khan
بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی
3 Ahmed Ali
بے شک ہم نے ایک دن سخت آندھی بھیجی تھی جس کی نحوست دائمی تھی
4 Ahsanul Bayan
ہم نے ان پر تیز و تند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک منحوس دن میں بھیج دی (١)
١٩۔١ کہتے ہیں یہ بدھ کی شام تھی، جب اس تند، یخ اور شاں شاں کرتی ہوئی ہوا کا آغاز ہوا، پھر مسلسل ٧ راتیں اور ٨ دن چلتی رہی۔ یہ ہوا گھروں اور قلعوں میں بند انسانوں کو بھی وہاں سے اٹھاتی اور اس طرح زور سے انہیں زمین پر پٹختی کہ ان کے سر ان کے دھڑوں سے الگ ہو جاتے۔ یہ دن ان کے لیے عذاب کے اعتبار سے منحوس ثابت ہوا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بدھ کے دن میں یا کسی اور دن میں نحوست ہے، جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔ مستمر کا مطلب، یہ عذاب اس وقت تک جاری رہا جب تک سب ہلاک نہیں ہوگئے ۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی
6 Muhammad Junagarhi
ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی
7 Muhammad Hussain Najafi
ہم نے ان پر تیز و تند آندھی بھیجی دائمی نحوست والے دن میں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم نے ان کی اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں
9 Tafsir Jalalayn
ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی انا ارسلنا علیھم ریحاً صرصراً فی یوم نحس مستمر قوم عاد کو ہوا کے طوفان کے عذاب سے ہلاک کیا گیا تھا، کہتے ہیں کہ بدھ کی شام تھی جب اس تیز و تندیخ بستہ اور شاں شاں کرتی ہوئی ہوا کا آغاز ہوا، پھر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن برابر چلتی رہی یہ ہوا گھروں اور قلعوں میں بند اور گڑھوں میں چھپے ہوئے لوگوں کو اٹھاتی اور اس زور سے انہیں زمین پر پٹختی کہ ان کے سر ان کے دھڑ سے الگ ہوجاتے، یہ دن ان کے لئے عذاب کے اعتبار سے منحوس ثابت ہوا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ بدھ کے دن یا کسی اور دن میں نحوست ہے جیسا کہ بعض لوگ کہتے ہیں مستمر کا مطلب ہے کہ یہ عذاب اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ سب ہلاک نہیں ہوگئے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
hum ney aik musalsal nahoosat kay din mein unn per tez aandhi wali hawa chorr di thi ,