Skip to main content

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍۗ نَّجَّيْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ

Indeed We
إِنَّآ
بیشک ہم نے
[We] sent
أَرْسَلْنَا
بھیجی ہم نے
upon them
عَلَيْهِمْ
ان پر
a storm of stones
حَاصِبًا
پتھروں کی بارش
except
إِلَّآ
سوائے
(the) family
ءَالَ
آل
(of) Lut
لُوطٍۖ
لوط کے
We saved them
نَّجَّيْنَٰهُم
نجات دی ہم نے ان کو
by dawn
بِسَحَرٍ
رات کے آخری حصے میں۔ سحر کے وقت

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے

English Sahih:

Indeed, We sent upon them a storm of stones, except the family of Lot – We saved them before dawn.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم نے ان پر پتھراؤ بھیجا سوائے لو ط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلے پہر بچالیا،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک ہم نے ان پر پتھر برسائے سوائے لوط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلی رات نجات دی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی (١) سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دی۔

٣٤۔١ یعنی ایسی ہوا بھیجی جو ان کو کنکریاں مارتی تھی، یعنی ان کی بستیوں کو ان پر الٹا کر دیا گیا، اس طرح کہ ان کا اوپر والا حصہ نیچے اور نیچے والا حصہ اوپر، اس کے بعد ان پر کھنگر پتھروں کی بارش ہوئی جیسا کہ سورہ ہود وغیرہ میں تفصیل گزری۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی صرف آلِ لوط(ع) اس سے محفوظ رہے ہم نے سحر کے وقت ان کو نجات دی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اُن پر کنکریاں برسانے والی آندھی بھیجی سوائے اولادِ لُوط (علیہ السلام) کے، ہم نے انہیں پچھلی رات (عذاب سے) بچا لیا،