وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ ۚ
And certainly
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
seized them in the morning
صَبَّحَهُم
صبح کی ان پر
early
بُكْرَةً
صبح سویرے
a punishment
عَذَابٌ
ایک عذاب نے
abiding
مُّسْتَقِرٌّ
مستقل۔ اٹل
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
صبح سویرے ہی ایک اٹل عذاب نے ان کو آ لیا
English Sahih:
And there came upon them by morning an abiding punishment.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
صبح سویرے ہی ایک اٹل عذاب نے ان کو آ لیا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بیشک صبح تڑکے ان پر ٹھہرنے والا عذاب آیا
احمد علی Ahmed Ali
اور بے شک صبح کو ان پر ایک عذاب نہ ٹلنے والا آ پڑا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقررہ عذاب نے غارت کر دیا (١)۔
٣٨۔١ یعنی صبح ان پر نازل ہونے والا عذاب آگیا، جو انہیں ہلاک کئے بغیر نہ چھوڑے
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور (پھر) صبح سویرے ان پر دائمی عذاب آپہنچا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور بیشک اُن پر صبح سویرے ہی ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب آپہنچا،