وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُۚ
And the grain
وَٱلْحَبُّ
اور غلے
having
ذُو
والے
husk
ٱلْعَصْفِ
بھس
and scented plants
وَٱلرَّيْحَانُ
اور خوشبودار پھول
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی
English Sahih:
And grain having husks and scented plants.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بھُس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول،
احمد علی Ahmed Ali
اور بھوسے دار اناج اور پھول خوشبو دار ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور بھس والا اناج (١) اور خشبودار پھول ہیں۔
١٢۔١ حُب سے مراد وہ خوراک ہے جو انسان اور جانور کھاتے ہیں۔ خشک ہو کر اس کا پودا بھی بھس بن جاتا ہے جو جانوروں کے کام آتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور بھس واﻻ اناج ہے۔ اور خوشبودار پھول ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور بھوسہ والا اناج بھی اور خوشبودار پھول بھی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور بھوسہ والا اناج ہے اور خوشبودار (پھل) پھول ہیں،